پاکستان پناہ گزینوں کی آڑ میں طالبان کو بھیج رہا ہے ، افغانستان کی ہر زہ سرائی

پاکستان پناہ گزینوں کی آڑ میں طالبان کو بھیج رہا ہے ، افغانستان کی ہر زہ ...

 کابل(اے این این)افغانستان نے الزام عائدکیاہے کہ پاکستان پناہ گزینوں کی واپسی کی آڑمیں طالبان کے خاندان بھیج رہاہے ۔افغان میڈیاکی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے کہاکہ پاکستانی خفیہ ایجنسی پناہ گزینوں کی واپسی کی شکل میں طالبان کے خاندانوں کوافغانستان بھیج رہی ہے اورہمیں ان سازشوں اورمنصوبوں پرپریشانی لاحق ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم پناہ گزینوں کی آڑمیں طالبان کے خاندانوں کوافغانستان میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے ہراقدام کریں گے ۔ادھرپناہ گزینوں کے بارے میں افغان وزارت کے میڈیاایڈوائزرحافظ احمد میاں خیل نے کہاکہ پناہ گزینوں کوسیاسی اورفوجی مقصدکیلئے استعمال کرنا مہاجرین سے متعلق عالمی قوانین اورانسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہاکہ انٹیلی جنس اداروں کوپاک افغان سرحد پرطالبان کے خاندانوں کی نشاندہی کرکے انہیں افغانستان میں داخلے سے روکناچاہیے۔

مزید : علاقائی