رائیونڈ،ٹریکٹر اور کیری ڈبہ میں تصادم ،ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی

رائیونڈ،ٹریکٹر اور کیری ڈبہ میں تصادم ،ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی

رائے ونڈ( نمائندہ پاکستان )رائیو نڈ اڈا پلاٹ پر ٹریفک حادثہ میں ایک شخص ہلاک دوسر اشدید زخمی جس کو شریف سٹی ہسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ دوسر اواقعہ سرکل رائے ونڈ سندر کے علاقہ درویش د اکوٹ میں پیش آیا جس میں نوجوان نے آنکھوں کی بیماری سے دلبرداشتہ ہوکر گلے میں پھندا ڈال کرزندگی کا خاتمہ کرلیا، بتایا گیا ہے کہ رائیونڈ روڈ اڈاپلاٹ پر ٹریکٹر اور کیری ڈبہ میں تصادم کے نتیجہ میں کیر ی ڈبہ کا ڈرائیور محمد طارق اسلم موقع پر ہلاک جبکہ اسکا ساتھی محمد شفیق شدید زخمی ہو جس کو شریف سٹی ہسپتال میں طبی امداد کے لیے منتقل کردیاجبکہ دوسر اواقعہ سند ر کے علاقہ درویش د اکوٹ کے رہائشی نوجوان محمد یا ر جو کئی دنوں سے آنکھوں کی بینائی کم ہونے کی وجہ سے انتہائی دلبرداشتہ ہو کر گذشتہ روز صبح قریبی کھیتوں میں جا کر درخت کے ساتھ گلے میں رسی ڈال کرجھول گیا مقامی پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی۔

مزید : علاقائی