فیروزوالہ:شہری پر تشدد،شاہدرہ ٹاؤن کے اے ایس آئی کیخلاف کارروائی

فیروزوالہ:شہری پر تشدد،شاہدرہ ٹاؤن کے اے ایس آئی کیخلاف کارروائی

فیروزوالہ (نمائندہ پاکستان) فیرزوالہ پولیس نے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے اے ایس آئی کے خلاف ایک شہری کو تشدد کو نشانہ بنانے اور ان سے دو اڑھائی لاکھ روپے کی رقم رہائی کے لیے حاصل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ۔

غازی ککہ کا رہائشی شہری فضل الرحمان نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے اے ایس آئی اللہ دتہ نے اسے بلا وجہ پکڑ کر کئی روز تشدد کا نشانہ بنایا بعد میں دو لاکھ پچاس ہزار روپے رقم لے کر چھوڑ دیا اس سلسلہ میں پولیس احکام کو تحریری طور پر آگاہ کیا انکوائری رپورٹ کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

مزید : علاقائی