لاہور پولیس نے رواں سال 1454گینگز کے 3595ملزمان کو گرفتار کیا

لاہور پولیس نے رواں سال 1454گینگز کے 3595ملزمان کو گرفتار کیا

 لاہور(وقائع نگار)کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور کیپٹن(ر) محمد امین وینس نے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی ڈویژنز اور سرکلز میں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی اور جرائم کے قلع قمع کے لیے پیٹرولنگ کے نظام کو مزیدبہتر بنائیں اور سرچ آپریشن کیے جائیں۔ انہوں نے انویسٹی گیشن آفیسرز سے کہا کہ وہ مقدمات کی تفتیش جلد از جلد مکمل کر کے عدالتوں میں بھجوائیں تا کہ مجرموں کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ دفاتر میں بیٹھنے بجائے فیلڈ میں جائیں اور معززین علاقہ اور شہریوں سے رابطہ میں رہیں۔یہ ہدایات انہوں نے پولیس افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں۔ اجلاس میں ایس ایس پی ایڈمن رانا ایاز سلیم، ایس ایس پی انویسٹی گیشن حسن مشتاق سکھیرا، ڈویژنل ایس پیز اور ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں سال کے دوران لاہور پولیس نے سنگین وارداتوں میں ملوث 1454گینگز کے 3595ملزمان کو گرفتار کیا اور8179مقدمات کو ٹریس کیا جن میں سے قتل معہ ڈکیتی کے 12، قتل کے280، اغواء برائے تاوان کے 3، ڈکیتی و رابری کے1789، نقب زنی کے 6006 اور دیگر 89مقدمات شامل ہیں۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 69کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا۔اسی طرح پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 353کاریں، 1612موٹر سائیکلیں، 83رکشہ، 11 کیری ڈبے،28پک اپ، 5ڈالہ، 4ٹرک ، 7ٹریکٹر و ٹرالی اور 2کلو53تولے سونا برآمد کیا۔ لاہور پولیس نے رواں سال کے دوران سنگین مقدمات میں ملوث 6314اشتہاریوں اور 13852عدالتی مفروروں کو پابند سلاسل کیا۔ پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر3823مقدمات درج کیے اور 3826 ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے 32 کلاشنکوف، 158رائفل، 297بندوقیں، 70ر یوالور، 3520 پسٹل، 14 کاربین، 391میگزین اور 153373گولیاں برآمد کیں۔ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6558 ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کے قبضہ سے 216کلو گرام ہیروئین، 2512کلو چرس، 62کلو افیون، 252کلو بھنگ اور88946 شراب کی بوتلیں برآمد کیں جبکہ شراب تیار کرنے 12چالو بھٹیاں بھی تباہ کیں۔ پولیس نے جواء کھیلنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 5301ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کے خلاف مختلف تھانوں میں 1312مقدمات درج کروائے اور تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے برآمد کیے۔

مزید : علاقائی