مستی گیٹ ، 20سالہ نوجوان ایل ٹی سی بس کی زد میں آ کر جاں بحق
لاہور(وقائع نگار) مستی گیٹ کے علاقہ میں 20سالہ نوجوان ایل ٹی سی بس کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق 20سالہ خرم شہزاد اپنے دوست کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ تیز رفتار ایل ٹی سی بس کی زد میں آ گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے بس ڈرائیور کو گرفتار کر کے متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ہے جبکہ مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔