مہنگے کوچز کو بلے بازوں کی غلطیوں کو سدھارنا ہوگا :اقبال قاسم

مہنگے کوچز کو بلے بازوں کی غلطیوں کو سدھارنا ہوگا :اقبال قاسم

اسلام آباد (این این آئی)سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم کی بلے بازی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کے مہنگے کوچز کو بلے بازوں کی غلطیوں کو سدھارنے کیلئے کام کرنا ہوگا۔ایک انٹرویو میں اقبال قاسم نے کہا کہ بلے باز اپنی گزشتہ غلطیوں سے سبق نہیں سیکھ پائے۔سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستانی بلے بازوں کی کمزوریوں سے پوری طرح فائدہ اٹھارہی ہے۔نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر گرینڈ ہوم نے پاکستان کے خلاف ڈیبو کرتے ہوئے اپنے پہلے ہی میچ میں 6 وکٹیں حاصل کرکے اپنا قومی ریکارڈ بنایا تھا اور سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔ومی ٹیم کے کوچز کی کارکردگی پر اقبال قاسم نے کہا کہ ٹیم میں مہنگے کوچز موجود ہیں جنھیں بیٹنگ میں اس طرح کی ناکامیوں سے بچنے کی منصوبہ بندی کرنا ہوگی ورنہ ٹیم کی واپسی بہت مشکل ہوگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی