ٹم ساؤتھی کی پاکستان کے خلاف 6 وکٹیں

ٹم ساؤتھی کی پاکستان کے خلاف 6 وکٹیں

ہملٹن(سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر ٹم ساؤدی نے پاکستان کے خلاف شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 6 وکٹیں حاصل کیں، اس طرح ان کی ٹیسٹ میں وکٹوں کی تعداد 188 ہوگئی ہے، یہ ان کے کیریئر کی تیسری بہترین باؤلنگ ہے۔ ٹم ساؤدی نے سمیع اسلم، اظہر علی، یونس خان، سہیل خان، محمد عامر اور عمران خان کو آؤٹ کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی