عمران خان نے ایک انوکھا اور دلچسپ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

عمران خان نے ایک انوکھا اور دلچسپ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ہملٹن (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر عمران خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بلے کیساتھ بھی ایک انوکھا اور دلچسپ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ یہ ریکارڈ اپنے نام کرنے پر عمران خان نے ناصرف خوشی کا اظہار کیا بلکہ اپنا بلا ہوا میں لہرا کر پویلین میں بیٹھے ساتھیوں کی داد کا جواب بھی دیا۔29 سالہ پیسر نے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلا سکور بنانے کیلئے سب سے زیادہ انتظار کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ جی ہاں! ان کی یہ خواہش اکتوبر 2014میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کرنے کے 2 سال بعد آج ہملٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف پوری ہوئی جب ایک گیند غلطی کیساتھ ان کے بیٹ سے ٹکرا گئی اور انہوں نے دوڑ کر ایک سکور بنا لیا۔ انہیں ٹیسٹ کیرئیر میں پہلا سکور بنانے کیلئے 8 ٹیسٹ میچوں اور 2 سال کا طویل انتظار کرنا پڑا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی