محمد وسیم نے ورلڈ باکسنگ کونسل کا سلور ویٹ ٹائٹل جیت لیا

محمد وسیم نے ورلڈ باکسنگ کونسل کا سلور ویٹ ٹائٹل جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیول(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی باکسر محمد وسیم نے17مقابلوں سے ناقابل شکست فلپائن کے باکسر گیمل مگرامو کو شکست دیکر ورلڈ باکسنگ کونسل کا سلور ویٹ ٹائٹل جیت لیا اور محمد وسیم نے اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیاہے، محمد وسیم نے فلائی ویٹ سلور کیٹگری میں فلپائنی باکسر کو 112 کے مقابلے میں 114 پوائنٹس سے شکست سے کر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر دیا۔اتوار کو جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں فلپائنی باکسر گیمل مگرامو کو شکست دے محمد وسیم نے اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔خیال رہے کہ محمد وسیم نے جولائی میں فلپائن کے باکسر جیدر اولیوا کو شکست دینے کے بعد ورلڈ باکسنگ کونسل کا سلور فلائی ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ سنہ 2014 میں کامن ویلتھ گیمز میں بھی چاندی کا تمغہ جیتا تھا، فلپائینی باکسر گیمل میگرامو اس سے قبل 17 مقابلوں میں ناقابل شکست رہے تھے جس کے باعث فائٹ کے لیے انہیں پسندیدہ قرار دیا جارہا تھا لیکن محمد وسیم نے انہیں ہراکر اپ سیٹ کردیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد وسیم کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس مقابلے کے لیے دو ماہ خاص ٹریننگ کی جس کے بعد وہ جسمانی اور ذہنی طور پر تیار ہوئے۔محمد وسیم کا کہنا تھا کہ وہ دس سال سے باکسنگ کے میدان میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں لیکن وہ اپنی حالیہ کامیابیوں کو سہرا کورین پروموٹر اینڈی کم کو دیتے ہیں جنھوں نے ہر موقع پر ان کو تعاون اور رہنمائی فراہم کی۔محمد وسیم نے بتایا کہ وہ سلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیتنے والے پہلے جنوبی ایشیائی کھلاڑی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ باکسنگ ایک مشکل کھیل ہے جس کے لیے جسمانی صحت اور ٹریننگ کا خرچ تعاون کے بغیر پورا کرنا ممکن نہیں ہے۔خیال رہے کہ محمد وسیم پروفیشنل باکسر بننے کے بعد امریکہ کے شہر لاس ویگس میں مقیم ہیں جہاں وہ مشہور باکسر فلائیڈ مے ویدر کے ٹریننگ سینٹر میں ٹریننگ کرتے ہیں اور فلائیڈ مے ویدر کے چچا جیف مے ویدر ان کیٹرینر ہیں۔