ڈائریکٹوریٹ آف حج کراچی میں ایک روزہ مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد

ڈائریکٹوریٹ آف حج کراچی میں ایک روزہ مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد

لاہور( ڈویلپمنٹ سیل )وزات مذہبی اموربین المذاہب ہم آہنگی نے حج پالیسی2017 پرمشاورت کاآغاز کردیاہے اور اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف حج کراچی میں ایک روزہ حج مشاورتی ورکشاپ منعقد کی گئی ،جس میں گورنمٹ اورپرائیویٹ سکیم کے حجاج کی کثیرتعداد نے شرکت کی اس مشاورتی ورکشاپ کامقصد حجاج کرام سے ان کے تجربات کی روشنی میں ان سے تجاویز اور مشاورت کرناہے حجاج کرام کوگروپس میں تقسیم کرکے ان سے حج کے مختلف انتظامات پرتجاویزلی گئیں گروپ اے کے کوآرڈنیٹر غلام نبی شیخ سیکشن آفیسرتھے گروپ بی کے کوآرڈینٹراظہراقبال ہاشمی سیکشن آفیسرتھے گروپ سی کے کوآرڈینٹرسید شہاب کاظمی تھے فقہ جعفریہ کے حجاج کرام سے تجاویز کے حصول کے لئے الگ سے ایک گروپ بنایاگیاجس کے کورآرنیٹرسید مجاب احمد رضوی تھے پرائیویٹ سکیم کے حجاج سے تجاویز پربحث اور معامالات پرتفصیلی بات کیلئے فرید اسلام خٹک ڈپٹی سیکرٹری حج پالیسی وزارت مذہبی امور اس گروپ کے کوآرڈنیٹرتھے اس پروگرام کے مہمان خصوصی پیرامین الحسنات وزیرمملکت برائے مذہبی امورتھے جنہوں نے مشاورتی ورکشاپ کے اغراض ومقاصد سے شرکاکوآگاہ کیا۔ڈائریکٹرحج سید امتیاز علی شاہ نے ایک روزہ ورکشاپ کی میزبانی کے فرائض انجام دیے اور محمد مجاہد رانا نے تقریب کی نقابت کافریضہ سرانجام دیاورکشاپ کے اختتام پرحجاج کرام کو ریفریشمنٹ پیش کی گئی اور دعاپراس پروگرام کااختتام ہوگیا۔

ورکشاپ کا انعقاد

مزید : صفحہ آخر