بھکی اور ساہیوال پلانٹ سے بجلی کی ترسیل کا کام مکمل ہوگیا ، رانا بابرحسین

بھکی اور ساہیوال پلانٹ سے بجلی کی ترسیل کا کام مکمل ہوگیا ، رانا بابرحسین

لاہور(آن لائن ) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ بھکی اور ساہی وال پاور پلانٹ سے بجلی کی ترسیل کا کام مکمل ہوگیا ہے جبکہ مجموعی طور پر500کے وی کی ٹرانسمیشن لائن تیار ہے۔حویلی بہادر شاہ اور بلوکی ٹرانسمیشن لائن کا کام بھی جلد مکمل کرلیں گے۔ زراعت اور لائیو سٹاک باہم منسلک ہیں۔ پنجاب بھرمیں چھوٹے اوربڑے جانوروں میں اعلیٰ صلاحیت کے حامل نرسانڈ کے ذریعے قدرتی ملاپ سے پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنے کے منصوبہ پر 1644.128ملین روپے خرچ کئے جائیں گے۔ تمام اضلاع میں وزیراعلیٰ کسان پیکج کے ذریعے اب 45ہزار کی بجائے 90ہزارکٹڑے فربہ کئے جائیں گے جس کے ذریعے مویشی پال حضرات کو چھوٹے کٹڑوں کے لیے 6500اوربڑے کٹڑوں کی افزائش کے لیے 4000روپے مالی معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ کٹڑوں کی شرح اموات میں کمی اورگوشت کی پیداوارمیں انقلابی اضافہ کیاجاسکے۔

ترسیل کا کام

مزید : صفحہ آخر