انتخابی کرپشن اور بوگس ووٹر لسٹوں نے عوام کا اعتماد چھین لیا ،لیاقت بلوچ

انتخابی کرپشن اور بوگس ووٹر لسٹوں نے عوام کا اعتماد چھین لیا ،لیاقت بلوچ

لاہور(اے این این ) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی جنرل سکریکٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ انتخابی کرپشن اور بوگس ووٹر لسٹوں نے عوام کا اعتماد چھین لیاہے ، غیر جانب دار اور شفاف انتخابات عوام کا حق ہے ،پاپولر پارٹیاں ملک میں جمہوریت چاہتی ہیں لیکن خود اپنی پارٹیوں میں جمہوریت انہیں منظور نہیں جس سے سیاسی کارکنوں کا دل ٹوٹ جاتا ہے ،جماعت اسلامی کا مثبت کردار پور ی قوم کے سامنے ہے جس میں مورو ثیت نہیں ،ملک کے اسلامی و نظریاتی تشخص کی حفاظت ہمارا مشن ہے ، ہم آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں ،ملک میں کلمے کی سربلندی اور پاکستان کو اسلامی و خوشحال پاکستان بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مزار قائد کے پہلو میں باغ جناح کے وسیع و عریض گراؤنڈ میں جماعت اسلامی کے تحت دوروزہ سندھ ورکرز کنونشن کے پہلے دن آخری سیشن ’’ہم ہیں صبح انقلاب کے ماتھے کی روشنی ‘‘کے موضوع پر صدارتی خطاب میں کیا ۔

لیاقت بلوچ

مزید : صفحہ آخر