کاہنہ،30گھروں کو چوری گیس فراہم کرنے والانیٹ ورک پکڑا گیا،ملزمان پر نئے قانون کے تحت مقدمہ درج

کاہنہ،30گھروں کو چوری گیس فراہم کرنے والانیٹ ورک پکڑا گیا،ملزمان پر نئے ...

لاہور(خبرنگار) سوئی گیس کمپنی کی ٹاسک فورس نے کاہنہ کے علاقے ریحان ٹاون میں چھاپہ مارکر30گھروں کاجعلی نیٹ ورک پکڑ لیا ہے۔ گیس کمپنی لاہورریجن کے جی ایم قیصرمسعود کے مطابق ریحان ٹاون میں جعلی طریقہ سے گھریلومیٹر30 گھروں کوگیس سپلائی کی جارہی تھی جس پراطلاع ملنے پرٹیم تشکیل دی گئی جس پر ٹاسک فورس نے جعلی نیٹ ورک پکڑلیاہے اور گیس چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف تھانہ کاہنہ میں گیس چوری کے نئے قانون کے تحت مقدمہ درج کروایاجارہاہے۔

مزید : صفحہ آخر