نئے آرمی چیف قمر جا وید باجوہ فوجی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں

نئے آرمی چیف قمر جا وید باجوہ فوجی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں

گکھڑمنڈی(نمائندہ خصوصی) جنرل قمر جا وید باجوہ کے آرمی چیف بننے پر گکھڑ منڈی میں دوسرے روز بھی مٹھا ئیاں تقسیم کی گئیں ، تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کا تعلق فوجی گھرانے سے ہے،ان کے والد کر نل اقبال باجوہ نے بھی پاک فوج میں گرانقدر خدمات انجام دیں۔جنرل قمر جا وید باجوہ اپنے پانچ بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ ان کے بڑے بھائی جاوید باجوہ پی آئی اے میں ملازم تھے جو ریٹائرمنٹ کے بعد اسلام آباد میں مقیم ہیں اور چھوٹے بھائی طارق باجوہ نے برطانیہ میں سکونت اختیار کر رکھی ہے،آرمی چیف کی دوبہنیں بھی ہیں،قمر جاوید باجوہ کے والد کرنل (ر) اقبال باجوہ گھکڑ کے چیمیاں والا قبرستان میں مدفون ہیں نو منتخب آرمی چیف چند ماہ قبل اپنے والد کی قبر پر حاضری دینے کیلئے گکھڑ تشریفلائے تھے ،علاوہ ازیں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے قریبی عزیزنو منتخب کونسلر چوہدری عاصم حسین باجوہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے انکل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف تقرری اہل علاقہ کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے آرمی چیف ملک سے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے اپنا کردارادا کریں گے۔قبل ازیں عاصم حسین باجوہ کے ساتھ سینکڑوں افراد نے آرمی چیف کے والد کرنل اقبال مرحوم کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی ۔

فوجی گھرانے سے تعلق

مزید : صفحہ اول