قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس آج ہوگا خیبر پختونخوا حکام کاشرکت نہ کرنے کافیصلہ

قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس آج ہوگا خیبر پختونخوا حکام کاشرکت نہ کرنے ...

اسلام آباد(اے این این ) قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس ڈیڑھ سال کے وقفے کے بعد (آج)پیر کو ہوگا۔ 9ویں قومی مالیاتی کمیشن کے اجلاس کی صدارت وزیر خزانہ اسحق ڈار کریں گے ۔ اجلاس میں صوبائی وزرا ئے خزانہ اور نامزد نمائندے شریک ہوں گے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق اجلاس میں این ایف سی کے چاروں ورکنگ گروپس کی رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔ادھرخیبر پختونخوا کے وزیرخزانہ نے اجلاس کا ایجنڈا نہ ملنے پر اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں کے پی کے کی نمائندگی پروفیسر ابراہیم اور سیکرٹری خزانہ کریں گے۔ اس سے قبل 9ویں این ایف سی کا آخری اجلاس گزشتہ سال اپریل میں ہوا تھا۔

مالیاتی کمیشن

مزید : صفحہ اول