پنجاب کابینہ میں توسیع ، 11نئے وزراء شامل ، 2معاون خصوصی 3مشیر بھی مقرر

پنجاب کابینہ میں توسیع ، 11نئے وزراء شامل ، 2معاون خصوصی 3مشیر بھی مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( سٹی رپورٹر+مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کی صوبائی کابینہ میں 11 نئے وزراء شامل کیے گئے ہیں۔ گو رنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے نئے وزراء کی کابینہ میں شمولیت کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ۔ ان وزرا ء میں جہانگیر خان زادہ ، نغمہ مشتاق ، امانت اللہ خان شادی خیل، خواجہ سلمان رفیق، شیخ علاؤ الدین، محمد منشاء اللہ بٹ، مہر اعجاز احمداچلانہ، سید زعیم حسین قادری، محمد نعیم اختر خان بھا بھا، سید رضا علی گیلانی اور ملک احمد یار ہنجرا شامل ہیں۔تمام وزراء آج گورنر ہاؤس میں اپنے عہدوں کا حلف اُٹھائیں گے اس کے علاوہ رکن صوبائی اسمبلی ملک محمد احمد خان اور رانا محمد اصغر کو وزیر اعلیٰ کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے جبکہ خواجہ عمران نذیر ، رانا مقبول احمد اور عزم الحق کو مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -