کنجاہ ،جنرل راحیل نے میجر شبیر شریف ہسپتال کا افتتاح کردیا

کنجاہ ،جنرل راحیل نے میجر شبیر شریف ہسپتال کا افتتاح کردیا

کنجاہ(نمائندہ خصوصی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گزشتہ روز آبائی گاؤں کنجاہ میں اپنے بھائی شہید میجر شبیر شریف نشان حیدر ہسپتال کا مختصر دورہ کیا۔انہوں نے اپنے دست مبارک سے ہسپتال کا افتتاح کیا۔ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ ،ایم ایس ڈاکٹر عابد غوری نے انہیں بریفنگ دی۔ جنرل راحیل شریف نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور مریضوں کی عیادت بھی کی۔اس موقع پر معززین اور عمائدین علاقہ بھی موجودتھے۔ قبل ازیں جنرل راحیل شریف کی آمد کے پیش نظرصبح سے ہی ساروکی تا کنجاہ تک کے راستہ پر فوج تعینات تھی۔سکیورٹی کے سخت ترین حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے۔جنرل راحیل شریف صبح 10.45پربذریعہ ہیلی کاپٹر ساروکی کے قریب بنائے گئے ہیلی پیڈ پر اترے۔جہاں سے انہیں میجر شبیر شریف ہسپتال لے جایا گیا۔

جنرل راحیل شریف

مزید : صفحہ اول