جنرل قمرجاوید باجوہ کی بطورآرمی چیف تقرری، امریکہ کا خیرمقدم
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ جنرل قمرجاوید باجوہ کی بطورآرمی چیف تقرری خوش آئند ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دونوں ملکوں کا تعاون اسی طرح جاری رہے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیوڈ ہیل کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کی منتخب اور عسکری قیادت کے ساتھ ہمیشہ کام کرتا رہے گا، ہمسایہ ملکوں کے خلاف سرزمین استعمال نہ کرنے کے عزم پر امریکا ہمیشہ پاکستان کی مدد کرتا رہے گا۔ انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ان کیلئے بھی نیک تمناوں کا اظہار کیا۔