حسن خیل ، تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنی کے 7اہلکاروں کو اغوا کر لیا گیا

حسن خیل ، تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنی کے 7اہلکاروں کو اغوا کر لیا گیا

 وانا (اے این این)ایف آر ڈیرہ اسماعیل خان اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے حسن خیل سے تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنی کے 7 اہلکاروں کو اغواکر لیا گیا۔پولیٹیکل حکام کے مطابق مغویوں کوایف آر درہ زندہ اور اورجنوبی وزیرستان کیسرحدی علاقے حسن خیل سے گزشتہ روز اغواکیا گیا۔ اغواہونے والے ساتوں افراد غیرملکی آئل کمپنی کے ملازمین ہیں،تمام مغوی پاکستانی شہری ہیں۔پولیٹیکل حکام کا کہنا ہے کہ مغویوں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں ، اغوکاروں کی گرفتار ی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر رکھا ہے۔

مزید : صفحہ اول