ترقیاتی منصوبں کی تکمیل سے صوبے میں خوشحالی اور ترقی کے ایک نئے دور کاآغاز ہوگا:محمود خان

ترقیاتی منصوبں کی تکمیل سے صوبے میں خوشحالی اور ترقی کے ایک نئے دور کاآغاز ...

پشاور (سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل ، ثقافت ، امور نوجوانان محمود خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاست کا بنیادی مقصد غریب عوام کی زندگیوں میں خوشحالی لانا ہے یہی وجہ ہے کہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی قیادت میں صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کو ترقی سے ہمکنار کرنے ، غریب اور محروم طبقوں کی مسائل و مشکلات حل کرنے اور معاشرے کے ہر فرد کو انصاف دلانا پاکستان تحریک انصاف کی ہر نمائندے کی اولین ترجیح ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضع سمبٹ موضع سوات میں میاں عبدالعزیز کے حجرے میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ اس موقع پر تحصیل ناظم عبداﷲ خان کے علاوہ پی ٹی آئی کے کارکنوں اورنو جوانوں کے علاوہ عمائدین علاقہ بھی کثیر تعداد میں موجود تھے ۔محمود خان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے عوام دوست پالیسیوں اور عملی اقدامات کی بدولت نہ صرف عوامی مسائل بروقت حل ہو رہے ہیں بلکہ میرٹ کی بالادستی اور حقدار کو حق کی فراہمی بھی ممکن ہوئی ہے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ خیبر پختونوا کی صوبائی حکومت نے مخالف سیاسی قوتوں کی ہر ساز ش کو ناکامی سے دوچار کیا ہے اور صوبے کی تعمیر و ترقی کے لئے انقلابی اقدامات کی مخالفین بھی تائید کر رہے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک میں صاف ستھری سیاست کو متعارف کروایا جو تبدیلی کی علامت ہے ۔انہوں نے حلقے میں ترقیاتی سکیموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تقریباًدو ارب روپے پینے کے صاف پانی کے منصوبوں پر خرچ کئے گئے ہیں اسی طرح چار ارب روپے سیلاب سے بچاؤ کی حفاظتی پشتہ جات پر خرچ کئے گئے ہیں اس کے علاوہ چار ارب روپے مختلف سڑکوں جن میں مٹہ سے فاضل بانڈا روڈ بھی شامل ہے کی تعمیر و مرمت پر خرچ کئے گئے ہیں ۔ محمو دخان کا کہنا تھا کہ 65کروڑ روپے کی لاگت سے جبین جبہ تا سخرہ روڈ پر جلد تعمیراتی کام کا آغار کر دیا جائے گا ۔اسی طرح تین ارب روپے بجلی کے مختلف فیڈرزاور بجلی کی ترسیل کے کاموں پر خرچ کئے گئے ہیں ۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں خوشحالی اورترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا ۔

مزید : کراچی صفحہ اول