پشاور میں سود خوروں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز‘ 15 گرفتار

پشاور میں سود خوروں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز‘ 15 گرفتار

پشاور( کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں پشاور میں سود خوروں کیخلاف خصوصی مہم کامزید تیز کرتے ہوئے مختلف تھانوں کی حدود میں سودی کاروبار میں ملوث 13 افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے گرفتارافراد میں خواتین بھی شامل ہیں سود خوروں کیخلاف مزید کاروائیوں کیلئے تھانوں کی سطح پر خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں ،تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے سود ایکٹ کے نفاذ کے بعد کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سود خوروں کے خلاف تھانہ متھرا ٗ گلبرگ ٗ غربی ٗگلبہار ٗ داؤدزئی ٗ چمکنی ٗ خزانہ اور بھانہ ماڑی سمیت دیگر تھانوں کی حدود کی حدود میں سودی کاروبار کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مجموعی طور پر عبدالعلی خان ٗ مسماۃ عائشہ ٗ محمد عمر ٗ رحمت حسین ٗ امیر ٗ اصغر ٗ شمس الرحمان ٗ عباس علی ٗ حبیب گل ٗ نادر اور گلفار سمیت 13 افراد کوگرفتار کرلیا جبکہ مزید کی گرفتاریوں کا عمل جاری ہے اس ضمن میں چیف کیپٹل سٹی پولیس محمد طاہر خان کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن سجاد خان کی نگرانی میں ضلع بھرکے ایس پیز ٗ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کی نگرانی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر انہیں کاروائیاں کرنے اور رپورٹ پیش کرنیکا حکم دیاگیا ہے حکام کے مطابق سودی کاروبارمیں ملوث عناصرکیخلاف بھرپور کاروائیاں جاری رہیں گی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول