کورنگی، رکشہ ڈرائیور نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

کورنگی، رکشہ ڈرائیور نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں کورنگی کازوے پر رکشہ ڈائیور نے اپنے مسافر سے لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار کر ندی میں گرا دیا۔ رکشہ بھی نیچے جا گرا۔ حادثہ میں رکشہ ڈرائیور اور مسافر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے پہنچ کر ایک ڈاکو کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔کورنگی کازوے پر رکشہ ڈرائیور نے اپنے مسافر سے ڈاکوؤں کی لوٹ مار کی کوشش ناکام بنا دی۔ 2 مسلح ڈاکوؤں نے رکشہ میں مسافر کو لوٹنے کی کوشش کی تو رکشہ ڈرائیور نے ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری جس کے باعث موٹر سائیکل اور رکشہ دونوں ندی میں جا گرے۔ رکشہ ندی میں گرنے سے رکشہ ڈرائیور اور مسافر زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثہ کے باعث رکشہ کو بھی نقصان پہنچا۔واقعہ کے بعد پولیس نے پہنچ کر لوٹ مار کرنے والے ایک ڈاکو کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہو گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل ملی ہے۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ فرار ہونے والے ڈاکو کو جلد گرفتار کر لیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر