جمعیت علما ء اسلام یو نین کو نسل دشخیل تالاش کے انتخابات مکمل ،مولانا اظہار الحق امیرمنتخب

جمعیت علما ء اسلام یو نین کو نسل دشخیل تالاش کے انتخابات مکمل ،مولانا اظہار ...

تیمرگرہ (بیورو رپورٹ) جمعیت علما ء اسلام یو نین کو نسل دشخیل تالاش کے انتخابات مکمل ،مولانا اظہار الحق امیر ،ڈاکٹر خور شیدجنرل سیکر ٹری منتخب ،اس حوالے سے جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا زاہد خان کے زیر نگرا نی انتخابی اجلاس منعقد ہوا جس میں یونین کونسل سے پارٹی کے کارکنوں اور علماء کرام نے کثیر تعداد میں شر کت کی ،اجلاس میں متفقہ طور پر مولانا اظہار الحق کو امیرجبکہ ڈاکٹر خور شید کو جنرل سیکر ٹری منتخب کر لیا گیا ،جبکہ باقی عہد یداروں کا اعلان بعد میں مشاورت سے کیا جا ئیگا ،اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے جمعیت علما ء اسلام کے ضلع دیر لو ئیر کے امیر مولانا محمدزاہد خان نے کہا کہ جمعیت جمہوری اقدار پر یقین ر کھنے والی واحد مذ ہبی جماعت ہے ،ضلع بھر کے تما م یونین کونسلز ،وارڈ ز میں تنظیم سازی کا عمل تیزی سے جاری ہے اور اس کو امسال دسمبر تک مکمل کر لیا جا ئیگا،انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ کا میاب پیغام امن کا نفرنس میں جمعیت کے ہزاروں کارکنوں کی شرکت سے یہ با ت واضح ہو گئی ہے کہ جمعیت دیر پا ئین میں ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر