جندول‘ سرکاری اراضی پر تعمیراتی کاموں کیخلاف شکایات کیلئے ایمرجنسی سیل قائم

جندول‘ سرکاری اراضی پر تعمیراتی کاموں کیخلاف شکایات کیلئے ایمرجنسی سیل ...

جندول(نمائندہ پاکستان) تحصیل ثمر باغ اور منڈا میں سٹیٹ کی زمینوں پر تعمیراتی کاموکی اجازت نہیں دینگے ،سرکاری زمینوں پر تعمیراتی کاموں کے خلاف شکایات کیلئے ایمرجنسی سیل قائم ، سیٹیزن پورٹل میں بھی شکایات درج کرائے جا سکتے ہیں ، اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار کی مشترکہ پریس کانفرنس،جندول میں سٹیٹ کی اراضی پر سابق سٹیٹ ملازمین کی جانب سے تعمیراتی کاموں اور خرید و فروخت کے شکایات کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے اتوار کے روز اسسٹنٹ کمشنر جندول نورالامین اور تحصیلدار ثمر باغ حبیب اللہ وزیر نے اپنے دفتر میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جندول کے دونوں تحصیلوں ثمر باغ اور منڈہ کی زیادہ تر اراضی سرکاری ہے اور حکومت نے انتظامیہ کو مذکورہ زمینوں کی حفاظت کیلئے واضح احکامات جاری کئے ہیں جن کی روشنی میں ہر حال میں سرکاری اراضی کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا اور شخصیت اور حیثیت سے بالاتر برابری کی بنیاد پر کسی بھی شخص کو سرکاری زمین پر تعمیراتی کام کی اجازت نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ ہم نے سرکاری زمین پر تعمیراتی کام روکھنے کیلئے کچھ افراد کے خلاف کاروائی کی تھی جس کے بعد انتظامیہ کو دباؤں میں لانے کیلئے کچھ افراد نے انتظامیہ کے خلاف اخبارات میں خبریں لگوائی تاہم انتظامیہ کا کوئی بھی افسر اس قسم کے ہتھکنڈوں سے دباؤں میں نہیں آنے والااس موقع پر انہوں نے ایمرجنسی کمپلینٹ سیل کی قیام کا اعلان کیا اور کہا کہ جہاں کہیں سرکاری زمین پر تعمیراتی کام ہو رہا ہوگا عوام الناس کمپلینٹ سیل کے نمبر 0945851099پر چوبیس گھنٹے رابطہ کر سکتے ہیں اور اس کے علاوہ سیٹیزن پورٹل پر بھی شکایات درج کرائے جا سکتے ہیں جن پر چند منٹ کے اندر اندر کاروائی کی جائے گی اور شکایت کنندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا،

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر