جماعت اسلامی یوتھ اور الحدمت فاؤنڈیشن کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال میں صفائی مہم مکمل

جماعت اسلامی یوتھ اور الحدمت فاؤنڈیشن کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال میں صفائی ...

چارسدہ (بیورو رپورٹ) جماعت اسلامی یوتھ اور الحدمت فاؤنڈیشن کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال میں صفائی مہم مکمل ہو گئی ۔ صفائی مہم کا مقصد عوام میں یہ شغور اجاگر کرنا ہے کہ ریاستی ادارے عوام ہی کے ٹیکسوں سے بنتے اور چلتے ہیں۔ مہذب اقوام ریاستی اداروں کو اپنا سمجھتے ہیں اس لئے وہاں گھر سے زیادہ صفائی ستھرائی کا خیال رکھتے ہیں۔ ظہور احمد ظریف خیل۔ تفصیلات کے مطابق الحدمت فاؤنڈیشن ، جے آئی یوتھ کے ذمہ دران اور الحدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے ڈسڑکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال چارسدہ میں ایک روزہ صفائی مہم کا انعقاد کیا ۔ صفائی مہم میں جے آئی یوتھ کے نوید خان ، امان الحق ، اسماعیل ، امان اللہ ، ولی محمد، ظہور ظریف خیل ، الحدمت فاؤنڈیشن کے رضا کاروں ، ہسپتال کے صفائی عملہ اور ٹی ایم اے کے عملے نے بھر پور حصہ لیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنماء ظہور احمد ظریف خیل ، ولی محمد اور نوید خان نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہاکہ یوم صفائی کا مقصد ہسپتال کے عملہ اور مریضو ں کے لواحقین کو صفائی کی ترغیب اور عوام میں شغور اجا گر کرنا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک روزہ صفائی مہم سے ہمیشہ کیلئے ہسپتال صاف نہیں رہ سکتا مگر اس سے ایک اچھا پیغام عوام میں جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے فلاح وبہبود کے دیگر اداروں میں بھی اس قسم کی مہم شروع کی جائیگی ۔ انہوں مزید کہاکہ بد قسمتی سے ہسپتال سمیت عوام کے فلاح و بہبو د کے تمام ریاستی اداروں کو ہم سرکاری سمجھتے ہیں مگر یہ بات بھول جا تے ہیں کہ حکومت اور تمام سرکاری ادارے عوام کے ٹیکسوں سے چلتے ہیں۔ مہذب اقوام ریاستی اداروں کو اپنا سمجھتے ہیں اور صفائی سمیت دیگر امور کے حوالے سے ریاستی اداروں پر مکمل چیک رکھتے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر