ریگی میں زبانی تکرار پر فریقین میں فائرنگ ،2افراد جاں بحق ،9زخمی

ریگی میں زبانی تکرار پر فریقین میں فائرنگ ،2افراد جاں بحق ،9زخمی

 پشاور(کرائمزرپورٹر)تھا نہ ریگی کے حدود لکڑو ں میں زبا نی تکرار پر دو فریقین کے مابین فائر نگ کے تبا دلہ میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک خا تو ن سمیت 9افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں تشویشنا ک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں پر دو زخمیو ں کی حالت نا زک بتائی جا رہی ہے واقعات کے مطابق گزشتہ روز پر ویز خان ولد ولی محمد سکنہ لکڑو ں کلے ریگی نے زخمی حالت میں رپو رٹ درج کرا تے ہوئے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے مکا ن کے تعمیر کیلئے انٹیں لائیں جنہیں راستے میں ڈال کر اندر زیر تعمیر مکان لے جا رہے تھے کہ اسی دوران ملزم لا جبر اور اسکے بیٹو ں اشفا ق ، گو ہر اور جو ہر نے آکر انکو راستے سے انٹیں ہٹا نے کو کہا جس پر ان دونو ں کے ما بین تلخ کلا می ہو ئی جس کے بعد ملزم لا جبر ، اشفا ق ، گو ہر اور جو ہر پسرا ن لا جبر سا کنا ن لکڑو ں کلے نے مسلح آکر ان پر اندھا دھند فائر نگ کر دی جسکے نتیجے میں پیر محمد ولد ولی محمد ، شیر رحما ن ولد فر ما ن اللہ ، فر ہا د علی ولد ولی محمد ، پرو یز ولد محمد ، یو حید ولد سردار علی ،مسلم ولد سید اکبر ، نا صر ولد حیا ت خان ، انعام اللہ ولد مسعود شاہ اور مسما ہ ذاکرہ بی بی زو جہ ضیا ء الحق شدید زخمی ہو گئے جبکہ مخالف فریق سے اشفاق گو لی لگنے سے زخمی ہو گیا زخمیو ں کو مقا می لو گو ں اور امدای ٹیم کے اہلکارو ں نے قریبی ہسپتال پہنچا دیا جہاں پر پیر محمد اور شیر رحما ن زخمو ں کے تاب نہ لا تے ہو ئے دم تو ڑ گئے جبکہ ملزما ن ارتکاب جر م کر نے کے بعد فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ۔ ہسپتا ل زرائع کے مطابق زخمیو ں میں دو زخمیو ں کی حا لت نا زک ہے جنہیں انتہا ئی نگداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے تاہم پولیس نے لا شو ں کو تحویل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا اور ملزمو ں کے خلاف مقد مہ درج کر لیا گیا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر