حیدر ہوتی نے اپنی کرپشن چھپانے کیلئے وزیر اعطم سے خفیہ ڈیل کی :افتخار مشوانی

حیدر ہوتی نے اپنی کرپشن چھپانے کیلئے وزیر اعطم سے خفیہ ڈیل کی :افتخار مشوانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تخت بھائی(نامہ نگار)ڈیڈک کمیٹی مردان کے چیئرمین ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ سابقہ وزیر اعلیٰ KPKامیر حیدر خان ہوتی نے اپنی کرپشن کو چھپانے کے لیے وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ خفیہ ڈیل کر کے نیب جیسے عظیم قومی ادارے کو بے بسی کی تصویر بنا کر رکھا دیا ہے ۔ نیب کی طرف سے حیدر ہوتی خے خلاف بد عنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی انکوائری سمجھ سے بالا تر ہے۔ KPKکا بچہ بچہ جانتا ہے کہ حیدر ہوتی کی حکومت نے اربوں روپے کی کرپشن کی۔ ایزی لوڈ، ہیوی لوڈ اور 25%کمیشن کے ذریعے کرپشن کی تاریخیں رقم کرنے والے آج ایک بار پھر عوام کو سبز باغ دکھانے نکلے ہیں۔ لیکن عوام انہیں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ آئندہ 2018کے عام انتخابات میں ایک بار پھر چار صوبوں سمیت مرکز میں بھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔ عوامی نیشنل پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے گھٹ جوڑ نے عوام کی آنکھیں کھول دی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل کوٹ جونگڑہ ناقو کلے میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ممبر ڈسٹرکٹ کونسل (مردان) خطیب الرحمان، ممبر تحصیل کونسل (تخت بھائی) اختر گل اور دیگر نے بھی اجتماع سے خطاب کیا۔ بعد ازاں ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے علاقے کے لیے گورنمنٹ پرائمری سکول اور 50کے وی ٹرانسفارمر کے علاوہ دیگر ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی کیا۔