مثبت کام کرنے سے ملکی ترقی کو یقینی بنا یا جاسکتا ہے ،حافظ حفیظ الرحمن

مثبت کام کرنے سے ملکی ترقی کو یقینی بنا یا جاسکتا ہے ،حافظ حفیظ الرحمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ ملک ترقی اور خوشحالی کی ڈگر پر گامزن ہوچکا ہے ،دھرنے والے دھرنے کریں ہم ملک کی ترقی اور عوامی خوشحالی کا سفر میاں نواز شریف کی قیادت میں جاری رکھیں گے ،دھرنے سے نہیں کچھ کرنے سے عوامی بھلائی اور ملکی ترقی کو یقینی بنا یا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل کالونی میں مسلم لیگ(ن) کے کارکنان کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ اور مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ آج مسلم لیگ (ن) کراچی سے گلگت بلتستان تک عوامی کی نمائندہ جماعت بن چکی ہے اور انشا اللہ سندھ کے چپے چپے میں میاں نواز شریف کا پیغام پھیل رہا ہے 2018 ؁ء کے انتخابات میں سندھ کے عوام میاں محمد نواز شریف کے نامزد مخلص اور باوقار قیادت کا انتخاب کریں گے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنیٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) ہر محاذ پر سرخرو ہوگی مخالفین کے تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود ملک کی ترقی اور عوامی خوشحالی کا سفر میاں نواز شریف کی قیادت میں جاری رہیگا انہوں نے شاندار استبقالیہ جو کہ جلسہ عام کی شکل اختیار کرگیا ہے انعقاد پر شاہ فیصل کالونی کے کارکنان کو مبارکباد پیش کیا تقریب سے اپنے خطاب میں مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود اور سندھ کے ترجمان اسد عثمانی نے کہاکہ کراچی کی ترقی ،امن کا قیام اور روشنیوں کی بحالی ہمارا ویژن ہے اور انشا اللہ کراچی کی عوام کے تعاون سے شہر کراچی کو امن کا گہوارہ بنا یا جائیگا رہنماؤں نے کہاکہ شہر کراچی میں بھی لاہور کی طرح ترقی کا جال بچھایا جائیگا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر