پورن‘ درجنوں افراد کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

پورن‘ درجنوں افراد کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

پورن(نمائندہ پاکستان) یونین کونسل اسماعیل خیل کے گاؤں سنگھڑئی میں عوام نے مسلم لیگ ن سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا سینکڑوں افراد کا خاندانوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان ،پارٹی مقبولیت میں روز بروز اضافے کا سلسلہ جاری عوام نے عبدالمنعیم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا شمولیتی تقریب سے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی عبدالمنعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بہترین کارکردگی کی بنیاد پر لوگ جوق درجوق پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کررہے ہیں شانگلہ سے منتخب رکن قومی اسمبلی شانگلہ کا ترقیاتی فنڈدوسرے اضلاع میں لگارہے ہیں جو کہ شانگلہ کے عوام کے ساتھ سراسر زیادتی اور ظلم ہے انہوں نے شانگلہ کی پسماندہ گی دور کرنے کا تہیہ کر رکھا انہوں نے چیلج دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے مخالفین نے گزشتہ3سالوں میں بھی شانگلہ کیلئے کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا انہوں نے کہا کہ ایم این اے ،ڈسٹرکٹ ناظم اور تحصیل ناظم ثابت کریں اگر ان تین سالوں میں مجھ سے زیادہ کام کیا ہوں تو میں استعفیٰ دونگا اس موقع پر عوام کی کثیر تعداد نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر