صوابی ‘منشیات سمگل کرنے کی کوشش نا کام‘ ملزم گرفتار

صوابی ‘منشیات سمگل کرنے کی کوشش نا کام‘ ملزم گرفتار

صوابی( بیورورپورٹ) ضلع صوابی کی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 8کلو چرس برآمد کرکے پنجاب کو سمگل کرنے کو کوشش ناکام بناکر سمگلرز گرفتار کرکے موٹر کار اور فلائنگ کوچ قبضہ میں لے لیا جب کہ پولیس چوکی اُتم کے انچارج افتخار خان نے موضع اسماعیلہ میں شادی کی تقریب میں منعقدہ خواجہ سراؤں کی محفل موسیقی پر چھاپہ مار کر ہوائی فائرنگ پر دلہا سمیت سات افراد کو گرفتار کر لیا۔ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایس ایچ او چھوٹا لاہور عجب دورانی کی زیر قیادت ڈی ایس پی پشم گل خان نے ایک کاروائی کے دوران خفیہ اطلاع پر انبار انٹر چینج پر 6 کلو گرام چرس برآمد کر کے سمگلرز ا ورنگ زیب ساکن اسماعیلہ ،شیر نواز کالام سوات حال ترلاندی گرفتار کر کے فلائینگ کوچ نمبر LRE-2872 قبضہ میں لے لیا جبکہ شہید بابا چیک پوسٹ پر ڈی ایس پی ٹوپی اعجاز آبازئی کو خفیہ اطلاع پر چوکی انچارج اے ایس آئی صفدر خان نے ایک موٹر کار ہنڈہ نمبری LSR 2491 کو روک کر ان کے خفیہ خانوں سے 2کلو چرس برآمد کرلی سمگلر نورحبیب سکنہ حمزہ خان مردان کو گرفتار کر لیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر