محنت کش سراج الحق کے ساتھ ہیں: سید نظام الدین شاہ

محنت کش سراج الحق کے ساتھ ہیں: سید نظام الدین شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل لیبرفیڈریشن صوبہ سندھ کے صدرسید نظام الدین شاہ نے جماعت اسلامی سندھ کے تحت ہونے والے ورکرزکنونشن کی کامیابی پرسندھ کے عوام سے تشکر کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ سندھ ورکرزکنونشن کی کامیابی سے ثابت ہوگیاہے کہ جماعت اسلامی سندھ کی ایک بڑی قوت ہے اورآئندہ آنے والے الیکشن میں جماعت اسلامی مقبولیت حاصل کریگی۔انہوں نے کہاکہ سندھ کی عوام بدامنی،کرپشن اورلوٹ مارسے پریشان ہے پیپلز پارٹی کی حکومت نے سندھ کی عوام کو مایوس کیاہے اورغریب لوگ پینے کے صاف پانی ،صحت ،علاج و معالجہ اورتعلیم سے محروم ہے۔غریب غریب تر اورامیرامیرتر ہوتے جارہے ہیں۔سراج الحق کے خطاب نے سندھ کی عوام میں نیا جو ش و لولہ پیداکردیاہے ۔انہوں نے کہاکہ محنت کش ملک میں تبدیلی کیلئے سراج الحق کے ساتھ ہیں اور2018 کاانتخاب ملک میں تبدیلی لائے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر