ہیلپنگ ہینڈز کی جانب سے وادی تالاش میں فری میڈ یکل کیمپ کا انعقاد
تیمرگرہ (بیو ر ورپورٹ)ہیلپنگ ہینڈز کی جانب سے وادی تالاش میں فری میڈ یکل کیمپ کا انعقاد ،200سے زاید خصوصی بچوں کا علاج معالجہ کیا گیا اور اُ ن میں مفت ادویات تقسیم کی گئی ،اس حوالے سے غیر سرکاری تنظیم
Helping Hand for Relief and Development کی جانب سے لویر دیرمیں جاری Children with Disabilities Programکے تحت الخدمت فاونڈ یشن کے اشتراک سے وادی تالاش کے 200سے زاید خصوصی بچوں کا ماہرڈاکٹر کے زیر نگرانی طبی معائنہ کیا گیااوراُ ن میں مفت ادویات تقسیم کی گئی ،اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی ترجمان انجبئیر حافظ یعقوب الر حمٰن نے الخدمت فاونڈیشن جبکہ محمد بلال نے ہیلپنگ ہینڈز کی جانب سے مشترکہ مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کئے جس کے تحت مستقبل میں خصو صی بچوں کے حوالے سے سر گرمیوں میں الخدمت فاونڈیشن کے تعاون سے منعقد کئے جاینگے ،اپنے خطاب میں تحصیل نا ظم بلا مبٹ عمران الدین ایڈو کیٹ ، ڈسٹر کٹ کونسلر حاجی فضل قادر ،ہیلپنگ ہینڈز کے پرو گرام آفیسر محمد بلال ،نور رحمٰن ساغر نے کہا کہ خصوصی بچوں کی بحالی معاشرے کے تمام طبقات کی مشتر کہ ذ مہ داری ہے اور اس حوالے سے معاشر ے کے تمام طبقات کو اپنابھر پور کردار ادا کرنا ہو گا ،محمد بلال نے وا ضح کیا کہ دیر کی تار یخ میں پہلی مرتبہ خصوصی افرادکی بحالی کے لئے شمشمی خان کے مقام پر جدید سازوسامان سے آراستہ سنٹر قائم کیا جا رہا ہے ,جبکہ 200خصوصی بچوں کو طبی ،تعلیمی سہولیات اور مالی امداد فراہم کی جارہی ہیں ، ہیلپنگ ہینڈز ملک بھر میں 7ہزار جبکہ گزشتہ 20برس سے تالاش اور ثمر با غ کے مقامات پر 400یتیم بچوں کی کفالت کی ذ مہ داریاں اداجبکہ غریب خاندانوں کو قر ضے بھی فراہم کر رہا ہیں ،انہو ں نے کہا کہ مانسہرہ میں 8کنال پر قا ئم جدید سنٹر قائم کیا جا چکاہے جہاں پر جسمانی معذ ور افراد کی بحالی کے لئے تمام دستیاب وسا ئل بر و ئے کار لا ئے جا رہے ہیں ،انہو ں نے کہا کہ ضلعی ہیڈ کواٹر تیمرگرہ سمیت ضلع بھر کے تمام ہسپتالوں میں ہرقسم کی طبی آلات ،ادویات کی کمی کو تر جیحی بنیادوں پر پورا کیا جائیگا