پشاور:معروف سماجی وکاروباری شخصیت نے اپنی غیرمنقولہ ملکیتی جائیدادکاایک تہائی حصہ جماعت اسلامی کو وقف کردیا

پشاور:معروف سماجی وکاروباری شخصیت نے اپنی غیرمنقولہ ملکیتی جائیدادکاایک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پشاور کے دیرینہ ، بزرگ اور صاحب جائیداد شخصیت محمد عارف نے بعد از وفات اپنی غیر منقولہ جائیداد کاایک تہائی ( 1/3 )حصہ جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا کو دینے کی وصیت کی ہے۔گذشتہ روز انہوں نے جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا کے نائب امیر ڈاکٹر محمد اقبال خلیل کے ہمراہ سٹیمپ پیپر پر تحریر شدہ اپنا مذکورہ وصیت نامہ جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا کے ناظم عبد الحق کے حوالہ کیا ۔واضح رہے کہ محمد عارف ولد محمد عاشق 91 ڈیفنس آفیسرز کالونی پشاور کے رہائشی اور صاحب جائیدادشخصیت ہیں ۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے با لمقابل مبارک ہسپتال بلڈنگ بھی ان کی ملکیت ہے انہوں نے اس مبارک ہسپتال بلڈنگ کے علاوہ اپنی تمام غیر منقولہ جائیداد کا ایک تہائی (1/3)حصہ بعد از اپنی وفات جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کی انتظامیہ کو دینے کی وصیت کی ہے۔