صوابی‘ گاڑی کی ٹکر سے 1 شخص جاں بحق

صوابی‘ گاڑی کی ٹکر سے 1 شخص جاں بحق

صوابی(بیورو رپورٹ)مرغز ضلع صوابی میں گھوڑا گاڑی کی ٹکر سے ڈاکٹر وقار احمد جاں بحق ہو گیا بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر وقار احمدموٹر سائیکل پر اپنے گاؤں کوٹھا جارہے تھے کہ مرغز بازار میں ایک بے قابو گھوڑا گاڑی کی ٹکر سے وہ موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ لیکن بعد ازاں وہ صوابی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے چل بسا متوفی آج کل گدون ٹیکسٹائل مل میں بطور ڈسپنسر خدمات انجام دے رہے تھے وہ غلام سرور کے بھائی تھے متوفی کو اتوار کے روز اپنے آبائی گاؤں موضع کوٹھا ضلع صوابی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر