پولیس نے اندھے قتل اور ڈکیتی کی واردات کا سراغ لگا لیا ،ملزمان گرفتار

پولیس نے اندھے قتل اور ڈکیتی کی واردات کا سراغ لگا لیا ،ملزمان گرفتار

پشاور(کرائمز رپورٹر)پشاورپولیس نے صراف کے اندھے قتل اور اندر شہر میں اس کی دکان سے سونا چوری کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مسروقہ سونا،دوموبائل فونز،دیگر سامان اور آلہ قتل( 30پستول) بھی برآمد کیا گیا،تفصیلات کے مطابق مدعی جہانگیر ولد ناصر خان سکنہ گلبہارنمبر 3 بخاری کالونی نے مورخہ20 نومبر2016 کو رپورٹ درج کی کہ میں اپنے چچا سلمان شاہ ولد حاجی روخان بعمر 38 سال کے ہمراہ اپنے بھیٹک واقع بخاری کالونی میں موجود تھے اور چچا نے مجھے کہا کہ تم گاڑی لاکر کسی فاتحہ خوانی کیلئے جارہے ہیں میں گاڑی لینے چلا گیا جب واپس آیا تو میرا چچا بھیٹک ازاں میں خون میں لت پت پڑھا تھا اور قاتلوں نے انکی جیب سے 2 عدد موبائل فونز اور اندر شہر کی دوکان کی چابی بھی ساتھ لے گیا اور دوکان سے سونا (3 عدد طلائی سیٹ،3 بالی،2 نیکلس ) وغیرہ بھی ساتھ لے گئے افسران بالانے واقع کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی اے ایس پی گلبہارنجم حسین ،ایس ایچ او تھانہ گلبہار ظہور خان اور تفتیشی افران پر مشتمل ٹیم نے سائنسی خطوط،موبائل ڈیٹا اور فیس بک اکاؤنٹ پر دن رات انتھک محنت کرتے ہوئے قاتل تک رسائی حاصل کی اور ملزم نہار اللہ ولد محمد کمال سکنہ محمد زئی چمکنی کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مسروقہ سونا( 3 عدد طلائی سیٹ،3 بالی،2 نیکلس ) دو عددموبائل فونز اور واردات میں استعمال کرنے والا اسلحہ پستول بھی برآمد کیا گیا ہے ،جبکہ دوسری کاروائی میں تھانہ خزانہ پولیس نے دیگر نفری کے ہمراہ ایک منظم اور بد نام زمانہ کارسنیچرز ،راہزن اور ڈکیت گروہ کے 10 ارکان( 1)عبدالوکیل،(2)عبدالوہاب،(3)سید ولی،(4)طارق بخش،(5)معاذ اللہ،(6)عنایت،(7)شیرزمان،(8)اسرار،(9)محمد آمین (10) بلال کو گرفتا ر کرکے انکے قبضے سے مسروقہ گاڑیاں (1)ہنڈا موٹر کار LZU.9983 ،(2)ہنڈا سٹی3098 ، (3)موٹر کارنمبر LRU.3777،(4)موٹر کار نمبرLEE.6584 (5) ،موٹر کار نمبرLRA16445 ،(6)موٹر کار نمبرLZA.665 ) برامد کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر