عوامی نیشنل پارٹی تحصیل تخت بھائی کی تنظیم نو مکمل

عوامی نیشنل پارٹی تحصیل تخت بھائی کی تنظیم نو مکمل

تخت بھائی (نامہ نگار)سابق ایم پی اے PK-27حاجی بھادر خان کے فرزند ناصر خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی تحصیل تخت بھائی کے صدر ، سابق ناظم حاجی عطاء اللہ خان جنرل سیکرٹری ،جبکہ حاجی اویس خان سینئر نائب صدر، ایو ب خان ٹکرنائب صدر اول ، قاضی فرمان الحق نائب صدر دوئم، شاہد خان مہمند نائب صدر سوئم ، مرتضیٰ خان نائب صدر چہارم، قیصر خان تنولی نائب صدر پنجم،نائب صدر ششم زبیدہ خانم ، شاہد انورڈپٹی جنرل سیکرٹری ، پیر آصف خان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ، منتظر شاہ جائنٹ سیکرٹری اول، مختیار احمد کھٹانہ جائنٹ سیکرٹری دوئم ، سعید خان دیروی جائنٹ سیکرٹری سوئم ،اجمیر دادجائنٹ سیکرٹری چہارم ، نور حنیف جائنٹ سیکرٹری پنجم، حاجی غلام رسول سیکرٹری اطلاعات ،ناظم جاوید علی خان سیکرٹری ثقافت ، محمد سہیل فنانس سیکرٹری، اسماعیل خان سالاراول اور شاہ نواز خان کو سالار دوم منتخب ہو گئے۔اس بات کا اعلان عوامی نیشنل پارٹی ضلع مردان کے الیکشن کمیشن کے چیئرمین ایم پی اے سید گوہر باچہ ، دیگر اراکین سید جمال باچہ ایڈوکیٹ حیدر علی ایڈوکیٹ، حاجی عبد الحلیم خان، اور نوشیروان خان نے کیا۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی ضلع مردان کے صدر حمایت اللہ مایار ایڈوکیٹ ، نائب صدر ایوب خان یوسفزئی، عباس ثانی، جہانزیب خان، ملگری تنظیموں کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر میاں طاہر ایڈوکیٹ، جائنٹ سیکرٹری جواد خان ٹکر، ضلعی سالار ملک امان خان، اور دیگر مشران و پارٹی عہدیداران کے علاوہ جرگہ مشران حاجی فاروق خان، پیر جبار شاہ اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔آخر حمایت اللہ مایار نے تمام نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر