اے این پی شانگلہ کی پورن میں جلسے کی تیاریاں زور شور سے جاری

اے این پی شانگلہ کی پورن میں جلسے کی تیاریاں زور شور سے جاری

پورن(نمائندہ پاکستان) اے این پی شانگلہ کی پورن میں جلسے کی تیاریاں زور شور سے جاری کا رکنان کا جوش دیدنی پورا بازار سرخ جھنڈوں اور پوسٹروں سے سج گیا سٹیج کی تیاریا جاری امیر حیدرخان ہوتی پورن میں تایخی جلسہ عام سے خطاب کرینگے تفصیلات کے مطابق شانگلہ کے تحصیل پورن میں عوامی نیشنل پارٹی 29نومبر کو بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی جلسہ سے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی اور دیگر صوبائی اور ضلعی عہدہ داران خطاب کرینگے پورا بازار کو دلہن کی طرح سجا یا گیا ہے اور سٹیج کی تیاریاں جاری ہیں جلسے میں محمد حنیف اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرینگے سٹیج کی تیاریوں کیلئے کمیٹی ذاکر خان ممبر ڈسٹرکٹ کونسل شانگلہ کی نگرانی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اس موقع پر ذاکرخان نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ لوگوں کو محبت جذبے اور ولولے کو دیکھ کر اس سے واضح نظر آرہاہے کہ یہ جلسہ شانگلہ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا اور شمولیتوں کے لحاظ سے بھی اپنی مثال آپ ہوگی انہوں نے کہا کرپٹ حکمرانوں سے بیزار عوام کی نظریں عوامی نیشنل پارٹی پر پڑی ہوئی ہے اور اسی وجہ سے لوگ آئے روز اے این پی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی صوبہ بھر میں کلین سویپ کریگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر