تنظیم اساتذہ ضلع دیر پائین کے انتخابات مکمل ‘ شفیق الرحمان صدر منتخب

تنظیم اساتذہ ضلع دیر پائین کے انتخابات مکمل ‘ شفیق الرحمان صدر منتخب

تیمرگرہ (بیورورپورٹ) تنظیم اساتذہ ضلع دیر پائین کے انتخابات مکمل ہو گئے شفیق الرحمن صدر اور عبدالخالق جنرل سیکرٹری منتخب کئے گئے اس حوالے سے تنظیم اساتذہ لوئر دیر کے انتخابات صوبائی نائب صدر صاحب زادہ صادق جان کی نگرانی میں منعقد ہوئے اساتذہ نے خفیہ رائے دہی کی ذریعے ووٹ ڈالے نتائج کے مطابق شفیق الرحمن صدر ،ثناء اللہ نائب صدر ،عبدالخالق جنرل سیکرٹری ،محبت شاہ جائنٹ سیکرٹری ،صدیق احمد سیکرٹری مالیات جبکہ اکرام اللہ پریس سیکرٹری منتخب کئے گئے صوبائی نائب صدر صاحب زادہ محمد صادق جان نے نو منتخب عہدہ داروں سے حلف لیا اور انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی ۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر