عدالت عظمیٰ پانامہ کیس میں قطرسے خط پر مطمئن نہیں، ایس ایم ظفر

عدالت عظمیٰ پانامہ کیس میں قطرسے خط پر مطمئن نہیں، ایس ایم ظفر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آئی این پی) ماہرقانون دان سینیٹر ایس ایم ظفر نے کہا ہے کہ لگتا ہے سپریم کورٹ کی قطری شہزادے کے خط پر تسلی نہیں ہوئی ‘خط کی بنیاد پر کوئی فیصلہ ہوسکتا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ سپر یم کورٹ نے ہی کر نا ہے ‘پیپلزپارٹی کی یوسف رضاگیلانی کو نااہل قرار دینے کی متعلق شکایت اپنی جگہ مگر عدالت کی جانبداری کی بات درست نہیں ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایم ظفر نے کہا کہ قطری شہزادے کے خط کے اب تک سپر یم کورٹ کی جو باتیں سامنے آئی ہیں اسکے بعد لگتا ہے کہ صر ف دیگر فر یقین کی ہی نہیں سپر یم کورٹ کی بھی اس خط پر تسلی نہیں ہوئی مگر پھر بھی خط کے حوالے سے حتمی فیصلہ سپر یم کورٹ نے ہی کر نا ہے کہ اس خط کی بنیاد پر کیس کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جاسکتا ہے یا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے تمام ثبوت اب سپر یم کورٹ میں آچکے ہیں اگر خط سے مسئلہ حل نہیں ہوگا تو پھر یقیناًکمیشن بنے گا ۔