لانڈھی میں فائرنگ ، 1شخص جاں بحق ، دوسرازخمی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی کے علاقے لانڈھی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لانڈھی نور منزل کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جہاں ایک زخمی شہزاد دوران علاج دم توڑ گیا۔ دوسرے زخمی کی شناخت معصوم شاہ کے نام سے ہوئی ہے تاہم فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جن کی تلاش کیلئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ۔