ہراساں کرنے پر لڑکی نے لڑکے پر کھولتا گھی ڈال دیا
خانیوال (ویب ڈیسک) لڑکی نے ہراساں کرنے پر لڑ کے پر کھولتا گھی ڈال دیا ، لڑ کے کے چہرے سمیت سینہ ، بازو اور ٹانگیں جھلس گئیں ، پولیس نے لڑکی کو حراست میں لے لیا بعد ازاں فریقین میں صلح کرادی گئی۔
تفصیلات کےمطابق نوا حی علا قے 87/10-Rمیں گزشتہ رو ز 20سالہ ثناءاکیلی گھر میں مویشیو ں کو چا رہ وغیر ہ ڈا لنے میں مصرو ف تھی کہ ہمسائے 26سالہ کاشف مسیح نے ہراساں کرنے کی کوشش کی لڑکی نے اسے تھپڑ رسید کیا اور جان چھڑا لی لڑکی نے دروازے کی کنڈی لگا لی مگر وہ لڑکا اسے دھمکیاں دیتا رہا اور دروازے کے باہر بیٹھ کر گانے گا تا رہا۔ لڑکی ثنا ءمسیح نے اسی دوران گھی گر م کیا اور ابلتا ہوا گھی لے کر دروازے پر آئی ، دروا زہ کھو لا اور لڑکے کے اوپر پھینک دیا گانے گا تا لڑکا گھی گرتے ہی چیخ و پکا ر کرنے لگا اور گھر کی طرف بھا گا جہاں انہو ں نے اسکے جسم پر ٹھنڈا پانی ڈا لا پھر ریسکیو 1122کو بلا لیا جنہو ں نے لڑکے کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوا ٹر ہسپتال پہنچا دیا ، اسی دو ران پولیس تھا نہ صدر خانیوال گا ڑی پہنچی اور لڑکی کو حرا ست میں لے کر تھانہ صدر لے آئی لڑکی نے تھانے میں بیان دیا کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے اسے تنگ کر رہا تھامجبور ہو کر گھی پھینکنے کی ہمت کی ۔
باپ اپنی ہی بیٹی سے جنسی درندگی کے الزام میں گرفتار
لڑکی کے والد نے بتا یا کہ متعددبار لڑکے کے والدین کو بتایا مگر کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ۔ لڑکی کے بھا ئی نے بتا یا کہ ہمشیر ہ کو ڈرا تا اور دھمکا تا بھی رہا ہے ، اسی دوران علاقے کے با اثر لو گو ں نے فریقین کے درمیا ن صلح صفائی کر وا دی اور تھا نہ صدر میں فریقین صلح نا مے اور قانو نی کارروائی نہ کرنے کی تحریر دے کر اپنے گھرو ں کو چلے گئے ۔ پولیس تھا نہ صدر نے لڑکی کو رہا کر دیا جبکہ لڑکا کاشف علاج کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوا ٹر ہسپتا ل سے اپنے گھر چلا گیا۔