کراچی میں حساس اداروں کی کارروائی : 5دہشتگرد گرفتار ، اسلحہ اور بارود برآمد

کراچی میں حساس اداروں کی کارروائی : 5دہشتگرد گرفتار ، اسلحہ اور بارود برآمد
کراچی میں حساس اداروں کی کارروائی : 5دہشتگرد گرفتار ، اسلحہ اور بارود برآمد

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 5دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حساس اداروں نے کراچی کے علاقے منگھو پیر ، اورنگی اور کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جو سیکیورٹی فورسز اور حساس تنصیبات پر حملوں میں مطلوب تھے ۔

جنرل زبیر محمود حیات نے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی کمان سنبھال لی

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ او ر بارودی مواد بھی برامد ہوا ہے تاہم انہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

مزید : کراچی