آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی وزیر اعظم نواز شریف سے الوداعی ملاقات ، آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن جاری رکھنے کا عزم

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی وزیر اعظم نواز شریف سے الوداعی ملاقات ، آپریشن ...
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی وزیر اعظم نواز شریف سے الوداعی ملاقات ، آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن جاری رکھنے کا عزم

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم نواز شریف سے چیف آف آرمی سٹا ف جنرل راحیل شریف کی الوداعی ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیر اعظم نے ان کی خدمات کو سراہا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف الوداعی ملاقات کے لیے وزیر اعظم ہاوس تشریف لائے جہاں نواز شریف نے ان کا پر تپا ک استقبال کیا ،اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف نے بے حد گرمجوشی کے ساتھ مصافحہ کیا ۔

جنرل زبیر محمود حیات نے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی کمان سنبھال لی

اس کے بعد وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی جس میں آرمی چیف نے اپنی تین سالہ مدت کے دوران کیے جانے والے اقدامات ، کراچی آپریشن اور آپریشن ضرب عضب پر روشنی ڈالی ۔ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن سے دہشت گردی کوکم کرنے میں مدد ملی اور یہ آپریشن جاری رہیں گے ۔اس موقع پر نواز شریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی خدمات کر سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان ،آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن کے ذریعے امن وامان بحال کرنے پر جنرل راحیل کی خدمات گراں قدر ہیں ۔ملاقات کے بعد جب آرمی چیف وزیر اعظم ہاوس سے روانہ ہوئے تو نواز شریف نے گیٹ پر آکر آرمی چیف کو رخصت کیا ۔اس دوران وزیر اعظم اور آرمی چیف نے گرمجوشی کے ساتھ مصافحہ بھی کیا ،اس موقع پر شاندار استقبال دینے پر آرمی چیف نے وزیر اعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ۔

یہ پاکستان کی تاریخ کی اہم ترین تصویر میں سے ہے جس میں راحیل شریف کی بطور آرمی چیف وزیر اعظم سے آخری ملاقات ہے.

مزید : قومی /اہم خبریں