بھارتی عوام دکانوں پر نقد پیسے نہ لے کر جائیں، موبائل ایپس سے خریداری کریں، مودی کا نرالا مشورہ

بھارتی عوام دکانوں پر نقد پیسے نہ لے کر جائیں، موبائل ایپس سے خریداری کریں، ...
بھارتی عوام دکانوں پر نقد پیسے نہ لے کر جائیں، موبائل ایپس سے خریداری کریں، مودی کا نرالا مشورہ

  

لکھنئو (ویب ڈیسک) بھارت میں بڑے نوٹ کالعدم قرار دینے کے بعد پیدا ہونے والے کرنسی بحران میں 3 ہفتوں سے پھنسے اپنے عوام کا غصہ ٹھنڈا کرنے کیلئے ڈرامے باز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک نیا پینترہ بدلا۔

انہوں نے لکھنئو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بنکوں کے باہر لائنوں میں دھکے کھانے والے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ دکانوں میں نقد رقوم کے بغیر جائیں اور خریداری اور ادائیگیوں کے لئے موبائل ایپلی کیشنز استعمال کریں۔ ہر شخص کم از کم 10 سے 15 افراد کو ایسی موبائل ایپس کا استعمال سکھائے۔ مودی نے نقد کرنسی کے بغیر ملکی معیشت کے تصور کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اخبارات میں ٹرانزیکشن ایپلی کیشنز سے متعلق معلومات دھیان سے پڑھیں اور انہیں ڈاﺅن لوڈ کریں۔ دکاندار اب 20 روپے تک کی کم ترین خریداری کے لئے پیسے ان ایپلی کیشنز کے ذریعے وصول کریں گے۔

مزید : بین الاقوامی