پاک فوج دنیا کی بہترین فورس، بارڈر پر کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے: وفاقی وزیر دفاعی پیداوار

پاک فوج دنیا کی بہترین فورس، بارڈر پر کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے: ...
پاک فوج دنیا کی بہترین فورس، بارڈر پر کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے: وفاقی وزیر دفاعی پیداوار

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاک فوج کا شمار دنیا کی بہترین فورس میں ہوتا ہے، بارڈر پر کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، نئے آرمی چیف کشمیر کے معاملات زیادہ بہتر طریقے سے سمجھتے ہیں۔

”شیخ رشید نے توعدالت آنے کی بھی زحمت نہیں کی “سپریم کورٹ نے نااہلی کیس کی سماعت 2ہفتے کیلئے ملتوی کر دی

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاک فوج کا شمار دنیا کی بہترین فورس میں ہوتا ہے اور بھارت کو کسی بھی شرارت کا منہ توڑ جواب دے رہے ہیں، ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے آرمی چیف کشمیر کے معاملات کو زیادہ بہتر طریقے سے سمجھتے ہیں، آنے والے دن ایل او سی کی صورتحال میں زیادہ بہتر ہوں گے ۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی وزیر اعظم نواز شریف سے الوداعی ملاقات ، آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن جاری رکھنے کا عزم

رانا تنویر حسین نے کہا کہ افواج الرٹ ہیں، جنگ کی صورت میں بھارت کو زیادہ نقصان ہو گا، بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی انتہاءپسند ذہن رکھتا ہے لیکن انہیں یہ سمجھنا چاہئے کہ ان کا نقصان زیادہ ہو گا۔ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار نے کہا کہ اس معاملے پر پاکستان نے دیگر ممالک کو وفود بھیجے تھے۔

مزید : قومی /اہم خبریں