صدر سے الوداعی ملاقات، رہنمائی پر آپ کا شکرگزارہوں: جنرل راحیل شریف
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے سبکدوش ہونیوالے سربراہ جنرل راحیل شریف نے صدر مملکت سے الوداعی ملاقات کی اور کہاکہ آپ کے پر خلوص تعاون اور رہنمائی پر میں آپکا شکر گزار ہوں۔
مقامی میڈیا کے مطابق صدر مملکت نے الوداعی ملاقات میں ملک کے دفاع کیلئے آرمی چیف کی خدمات کی تعریف کی اور بطورآرمی چیف دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ان کے کردار پر خراج تحسین پیش کیا۔
اس ملاقات کے دوران جنرل راحیل شریف نے کہاکہ پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں ہر مرحلے پر آپکی رہنمائی اور تعاون حاصل رہا۔