پنجاب اسمبلی کی کابینہ میں توسیع مسترد، شہباز شریف لوگوں کو نوازنے کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دیں: علیم خان

پنجاب اسمبلی کی کابینہ میں توسیع مسترد، شہباز شریف لوگوں کو نوازنے کے بجائے ...
پنجاب اسمبلی کی کابینہ میں توسیع مسترد، شہباز شریف لوگوں کو نوازنے کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دیں: علیم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب اسمبلی کی کابینہ میں توسیع مسترد کر دی ہے۔ علیم خان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف پارٹی لوگوں کو نوازنے کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دیں۔

پنجاب کی صوبائی کابینہ میں ساڑھے تین سال بعد توسیع، 11 نئے وزرا، 2 معاونین خصوصی اور 3 مشیروں نے حلف اٹھا لیا
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق علیم خان نے پنجاب اسمبلی کی کابینہ میں توسیع کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پہلے ہی مقروض صوبہ ہے اور اس پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 11 وزیر، 3 مشیر اور 2 معاون کابینہ میں شامل کر کے کیا ہو گا، وزیراعلیٰ نے اتنی بڑی کابینہ کے ساتھ پہلے کون سا تیر مارا ؟ علیم خان نے کہا کہ شہباز شریف پارٹی کے لوگوں کو نوازنے کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دیں۔