لاہو ر ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین کی درخواست پر سپیکر قومی اسمبلی ، الیکشن کمیشن اور لیگی ایم پی ایز سے جواب طلب کر لیا

لاہو ر ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین کی درخواست پر سپیکر قومی اسمبلی ، الیکشن ...
لاہو ر ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین کی درخواست پر سپیکر قومی اسمبلی ، الیکشن کمیشن اور لیگی ایم پی ایز سے جواب طلب کر لیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین کی درخواست پر سپیکر قومی اسمبلی ,الیکشن کمیشن اور لیگی ایم پی ایز  کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دسمبر کے پہلے ہفتے تک جواب طلب کر لیا۔

نیو نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں چیف جسٹس منصور علی شاہ نے جہانگیر ترین کی نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوانے سے متعلق کیس کی سماعت کی ، جہانگیر ترین نے اپنی درخواست میں نواز لیگ کے  4ارکان اسمبلی کو فریق بنانے کی استدعا کی جس پر عدالت نے چاروں ایم پی ایز ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صاد ق اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جا ری کر دیے  اور دسمبر کے پہلے ہفتے تک جواب طلب کر لیا ۔

کراچی کے حلقہ این اے258میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

یاد رہے سپیکر قومی اسمبلی نے مسلم لیگ نواز کے رہنماﺅں کی طرف سے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق ریفرنس مزید کارروائی کیلئے الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیے تھے جبکہ وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی سے متعلق پی ٹی آئی کے ریفرنس کو خارج کر دیا تھا ۔ جہانگیر ترین نے اپنی درخواست میں طلال چوہدری اور مائزہ حمید سمیت دیگر چار ارکان اسمبلی کو فریق بنا یا ہے ۔ 

مزید : لاہور /اہم خبریں