غربت کا رونا روتے پاکستانی شاہ خرچیوں میں بھی سب سے آگے، 60 ارب کا کوکنگ آئل اور 18 ارب کی پتی پی گئے

غربت کا رونا روتے پاکستانی شاہ خرچیوں میں بھی سب سے آگے، 60 ارب کا کوکنگ آئل ...
غربت کا رونا روتے پاکستانی شاہ خرچیوں میں بھی سب سے آگے، 60 ارب کا کوکنگ آئل اور 18 ارب کی پتی پی گئے

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کروڑوں افراد خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور بنیادی ضروریات زندگی سے بھی محروم ہیں لیکن پاکستانی شاہ خرچیوں میں بھی کسی سے کم نہیں ہیں جو سالانہ اربوں روپے صرف کھانے پینے کی اشیاءپر ہی اڑا دیتے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کی کابینہ میں توسیع مسترد، شہباز شریف لوگوں کو نوازنے کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دیں: علیم خان

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاکستان نے صرف 4 ماہ میں 60 ارب روپے کا درآمدی کوکنگ آئل استعمال کیا اور 18 ارب روپے کی چائے کی پتی پی گئے۔ یہی نہیں بلکہ پاکستانی چٹخارے کھانے کے بھی شوقین ہیں اور اسی شوق کے چکر میں 60 ارب روپے ہضم کر گئے ہیں۔ ترقی پذیر ملک کا امیر طبقہ چار ارب روپے کا صرف ڈرائی فروٹ ڈکار گیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان ایک زرعی ملک ہے لیکن یہاں کے باسی غیر ملکی دالوں کے شوقین بھی بہت ہیں اور اس پر 24 ارب روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔

مزید : قومی