آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاآئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا الوداعی دورہ،افسران اور جوانوں سے ملاقات

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاآئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا الوداعی دورہ،افسران اور ...
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاآئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا الوداعی دورہ،افسران اور جوانوں سے ملاقات

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف آف آرمی سٹا ف جنرل راحیل شریف نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا الوداعی دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا الوداعی دورہ کیا جہاں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے ان کا پر تپاک استقبال کیا ۔اس موقع پر آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے آئی ایس آئی کے کردار پر فخر ہے ،توقع ہے کہ مستقبل میں بھی آئی ایس آئی کے جوان اسی انداز میں کام کرتے رہیں گے ۔اس موقع پر انہوں نے افسران اور جوانوں سے بھی ملاقات کی ۔واضح رہے کہ آرمی چیف نے اس سے قبل وزیر اعظم ہاﺅس میں نواز شریف اور ایوان صدر میں ممنون حسین سے بھی ملاقاتیں کی ہیں ۔

مزید : قومی